پی آئی سی کی ایمرجنسی سروس بحال کر دی گئی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی سروس بحال کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز تک پی آئی سی میں مریضوں کا علاج نہیں ہو سکا تھا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا وکلاء کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان ہوا، غلط کام کی سزا تو ملنی چاہیے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پی آئی سی کے ڈاکٹر امیر نے بتایا کہ وکلاء کے حملے میں توڑی گئی مشینوں کی جگہ نئی مشینیں اور شیشوں کی جگہ نئے شیشے لگا دیئے گئے ہیں جب کہ اسپتال کی تمام تر ایمرجنسی اور ان ڈور طبی سہولتیں بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اب تک 54 وکلاء کو گرفتارکیا جا چکا ہے جب کہ 47 وکلاء جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

وکلاء کے حملےسے اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لگے آلات، کھڑکی، دروازے اور دیگر چیزوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے اسپتال کی تمام تر سہولتیں شدید متاثر ہوئیں تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے