بارے وفاقی وزیر کی جانب سے افواج پاکستان کو سیاست میں ملوث کرنےکے

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق فوجی آمر جنرل مشرف کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ان کے خلاف سزا کو غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی قرار دیا.

ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بڑھ کر ریاست ہے ، دنیا کے بہت سے ملکوں میں دستور تحریری شکل میں موجود نہیں. شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے تمام سیاستدانوں کی پرورش جی ایچ کیو گیٹ نمبر چار میں ہوئی.

جب رپورٹر نے ان سے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی بابت پوچھا کہ کیا ان کی پرورش بھی جی ایچ کیو نے کی تو ان کا کہنا تھا جب عمران خان نے سیاست شروع کی تو اس وقت جی ایچ کیو کا گیٹ نمبر چار بند تھا.

جنرل مشرف کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے غدار کا فیصلہ آنے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کہا گیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے . اس پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جمہوریت سب سے بد ترین اور کرپٹ سیاسی نظام ہے . شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج نے تین دفعہ مارشل لاء لگا کر جمہوریت اور آئین کو بچایا.

شیخ رشید احمد سینئر سیاستدان ہیں . ٹی وی چینل پر ان کی ریٹنگ حیران کن حد تک ہے ، ان کے سنہری اقوال سن کر میں سوچنے لگا کہ قابل رحم ھے وہ قوم جس کے لیڈر آمریت کے ترجمان بن بیٹھیں، خوشامد کو زندگی کا اصول بنا لیں . وقتی اور ذاتی مفاد کی خاطر اصول ، قانون ، نظریے اور آئین کو جوتے کی نوک پر رکھ دیں .

ان کا بس چلے تو سیاسیات کے مضمون کی درس و تدریس میں آئین اور جمہوریت پر اسباق کو قومی مفاد کے منافی قرار دے کر پابندی لگا دیں. کوئی مہذب جمہوری ملک ہو تو شیخ رشید کے سیاست میں حصہ لینے اور غیر جمہوری ماورائے آئین خیالات پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی.

اگر ھماری قابل فخر پاک فوج کو شیخ رشید احمد جیسے سیاستدان کی بحیثیت ترجمان ضرورت پڑ گئی ہے تو پھر یہ بھی کسی المیہ سے کم نہیں. اور کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیں گے جن کے مطابق افواج پاکستان پروفیشنل ادارہ ہے اور اس کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں .

اگر ایسا ہے تو پھر ایک وفاقی وزیر کی جانب سے افواج پاکستان کو سیاست میں ملوث کرنے پر ان کے بیان کی تردید جاری ہونی چاہیے اور وزیر اعظم کو اپنے کابینہ کا نوٹس لینا چاہیے لیکن خیر ……..

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے