میں کپتان کو پسند کرتا ہوں: ذوالفقار مرزا

zulfiqarسندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رابطے ہیں ان کا مجھ سے فون پر کئی بار رابطہ ہوا ہے۔ میں بھی ان کو پسند کرتا ہوں.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک صاف ستھرے سیاستدان ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں

وہ ہمارے ملک کے اہم رہنما ہیں جن کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اس کا خمیازہ سندھ کی حکومت کو بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اگر اپنے باپ کے راستے پر چلیں گے تو ان سے بھی جنگ ہوگی

اگربی بی شہید کے راستے پر چلیں گے تو ان کیلئے جان بھی حاضر ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے