ضلع ملاکنڈ “سینٹ جارج چرچ” میں کرس مس کی تقریبات

پورے ملک کی طرح ضلع ملاکنڈ “سینٹ جارج چرچ” میں کرس مس کی تقریبات منعقد کی گئی۔جس میں ضلع ملاکنڈ،لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مسیح برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔چرچ چپل ملاکنڈ کو پھولوں اور لائٹوں سے سجایا گیا تھا ۔

سینٹ جارج چرچ ملاکنڈ کے پادری تیمور رضا کا کہنا تھا کہ عید خوشیاں باٹنے کا نام ہے۔اس دن خوشی بانٹنا چاہئے نہ کہ خوشیاں چھین لی جائیں۔تمام مذاہب کے لوگوں چاہئے کہ امن کے ساتھ اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں،پاکستان پرُامن اور خوشحال ہوگا تو ہم سب خوشحال ہوں گے۔

سینٹ جارج چرچ ملاکنڈ کے ساتھ ممبر شپ کے حوالے سے پادری تیمور کا کہنا تھا کہ یہاں60 خاندانوں نے اس چرچ کی ممبرشپ حاصل کی ہے،جس میں ضلع ملاکنڈ اور لوئر دیر کے لوگ شامل ہیں۔

کرس مس منانے کیلئے بٹ خیلہ سے آئے ہوئے عظیم کا کہنا تھا کہ آج اپنے اُن مسلم بھائیوں کیلئے دُعاگوہ ہوں جو مسیح برادری والوں کوعزت دیتے ہیں اور مسیح برادری والوں ے ساتھ انتہائی مناسب روئیہ اختیار کرتا ہے۔

الیاس مسیح جو پیشے کے لحاظ سے سرکاری سکول ٹیچر ہیں، کہتے ہیں کہ کرس مس کے موقع حکومت صرف تخواہ 25 دسمبر سے پہلے دیتی ہے باقی کچھ نہیں کرتی ،نہ صوبائی حکومت اور نہ ضلعی حکومت کے لوگ ہمارے پرگراموں میں شرکت نہیں کرتے ،حالانکہ گوئی بھی سرکاری آفیسر ہمارے پاس آتےہیں تو ہم اس کو بہت عزت دیتے ہیں،کم از کم کرس مس کے دن ہر بااثر انسان کو چاہئے کے ہمارے پاس آئے اور ہماری خوشیوں میں شریک ہوجائے۔

فرزان سلیمان کا کہنا تھا کہ کرمس کے دن ہم اپنے انا اور غرور کو ختم کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کرتے ہیں ،اس دن ہمیں اپنے خدا کو خوش کرنا ہے ،خدا کی خوشی انسانوں کو خوش کرنے میں ہے،آج کے دن جس کے پاس کپڑے نہ ہوں تو ہم کپڑے دیتے ہیں اور جس کو کھانا میسر نہ ہو اس کو کھانا دیتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں لفٹنٹ کرنل مجتبہ نے کیک کاٹا اور پوپ تیمور رضا نے پاکستان کی سالمیت اور ترقی کیلئے دُعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے