وزیراعظم نے خواجہ سراؤں کیلئے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر غریب گھر کو ایک صحت کارڈ دیں گے، 2020 میں نوکریاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، راشن کارڈ بھی لا رہے ہیں جس سے غریب اور مستحق افراد راشن لے سکیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کی کمیونٹی کیلئے صحت سہولت پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جوانہیں کرنا چاہیے تھا، غریب گھرانے پرجب مشکل وقت آتا ہے تو سارا پیسہ جمع کراکےعلاج کراتے ہیں، غریب کینسر کےعلاج کیلئے اپنا گھر اور زیور تک فروخت کردیتے تھے، ہم ہر غریب گھر کو ایک صحت کارڈ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کے تحت تمام مخنث افراد کو صحت کی سہولتیں دیں گے، مخنث کمیونٹی کو معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2019 میں برے معاشی حالات کو مستحکم کیا، اب 2020 میں نوکریاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،راشن کارڈ بھی لارہے ہیں جس سے غریب اور مستحق افراد راشن لے سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے