بیوی کی محبت نے جعلی پریزائڈنگ افسر کو جیل پہنچادیا

bndبیوی کی جگہ پریزائڈنگ افسر بن کر ڈیوٹی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف کی یونین کونسل نمبر 43 کے پولنگ سٹیشن نمبر 59 پرالیکشن کمیشن کی طرف سے ایک خاتون پریزائڈنگ افسر کو تعینات کیا گیا تھالیکن اس کی جگہ اس کا خاوند پریزائڈنگ افسر بن کر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ۔

پولیس نے آکر جب جعلی پریزائڈنگ افسر سے دستاویزات طلب کیں تو وہ کسی قسم کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے