سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 2600 روپے کا اضافہ

سونے کی قدر نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی اور فی تولہ قیمت 93400 روپے ہوگئی۔

3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاکت کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ دنیا کی کئی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 93400 روپے ہوگئی۔

سونے کی موجودہ فی تولہ قیمت 93400 ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2230 روپے اضافے کے بعد 80075 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 ڈالر اضافے کے بعد 1578 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے