آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ سال ستمبر سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جنگلات کی آگ میں اب تک 27 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ کروڑوں جانور ہلاک اور بڑے پیمانے پر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔

اسکاٹ موریسن کے مطابق آگ کے باعث 2ہزار گھر بھی جل چکے ہیں، سڈنی یونیوسٹی کے ماہرین کے مطابق آگ کے باعث ہلاک یا زخمی ہونے والے جانوروں کی تعداد ایک ارب تک ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جانوروں کی متعدد انواع اس آگ کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔

500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم اور تیز ہوا کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے ، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے آسٹریلوی فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

[pullquote]جنوب مشرقی علاقوں میں شہریوں کو انخلاء کے نوٹس جاری[/pullquote]

جنگلات کی آگ سے متاثرہ آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں نئی وارننگ اور انخلاء کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں کیونکہ گرم موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

جنوب مشرقی ریاست وکٹوریا میں جنگلات کے قریب آباد لوگوں کو علاقے سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے، ریاست کا 5 فیصد حصہ آگ سے جل کر مکمل تباہ ہوچکا ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث مختلف شہروں میں فضا بھی آلودہ ہوگئی ہے اور دارالحکومت کینبرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے جس کے باعث لوگ بھی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دھویں کے باعث سڈنی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہوگئی ہے اور حد نگاہ متاثر ہونے سے فضائی اور زمینی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

[pullquote]وزیراعظم اسکاٹ موریسن شدید تنقید کی زد میں[/pullquote]

آگ بجھانے میں ناکامی کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بہتر اور مناسب پالیسیاں لانے میں ناکام رہے ہیں۔

[pullquote] آسٹریلوی کرکٹرز فائرفائٹرزکی حوصلہ افزائی کیلئے متاثرہ علاقے پہنچ گئے [/pullquote]

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین اور اسپنر نیتھن لیون بھی نیو ساؤتھ ویلز میں آگ سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے۔

دونوں نے آگ بجھانے میں مصروف فائر فائٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر نیتھن لیون نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں اپنی ہر وکٹ پر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر آگ بجھانے کے لیے قائم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ اس میچ میں نیتھن لیون نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے