نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف میں تصادم؛ 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف کے درمیان تصام کے باعث 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رکشا اور ہائی روف میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، خوفناک تصادم کے باعث رکشا میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے ایک ہی خاندان کو پیش آیا، دو سگے بھائی فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ضیا کالونی رواں دواں تھے کہ اس دوران تصادم ہوا اور ہائی روف میں آگے لگنے کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا تھاکہ تصادم کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے آگی لگی تاہم گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سی این سلنڈر اپنی جگہ صحیح سلامت موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے