اینٹی بائیوٹکس بے اثر ہونے لگیں گی،سائنس دانوں کا انکشاف

antiسائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اس دہانے پر آپہنچی ہے کہ جب اینٹی بائیوٹکس بےاثر ہونے لگیں گی اوردواؤں کے خلاف بیکٹریا میں مدافعت پیدا ہوجانے کے سبب یہ پھر سے طب کو دور جہالت میں پہنچا دے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین میں ایسے بیکٹیریا ملے ہیں جن پراینٹی بائیوٹک ’ کولسٹین‘ کا بھی کوئی اثر نہیں جو تمام دواؤں کے بےاثر ہونے کے بعد استعمال کی جاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بیکٹیریا کی یہ مدافعت دنیا بھر میں پھیل سکتی ہے جس سے انفیکشنز کے لاعلاج ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔عام انفیکشن ایک بار پھر سے جان لیوا ہو جائے گا جبکہ سرجری اور کینسر کے علاج کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے