عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت تعمیراتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریاستی املاک کوتعمیرات اورخصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لئے بروئے کار لانا حکومتی پالیسی ہے، تعمیرات سے متعلقہ ریگولیٹری باڈیزبشمول سی ڈی اے میں آباد کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا، این او سیز کی بجائے قوانین اورقواعد و ضوابط سے مطابقت رکھنے کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔

[pullquote]عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے[/pullquote]

وزیراعظم نے کہا کہ مسابقتی کمیشن تعمیرات سے وابستہ خام مال کی قیمتوں میں غیر حقیقی اضافہ روکے، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے معاشی عمل تیزہوگا، مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو، تعمیرات کے شعبے کے فروغ میں حکومت ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گی۔

[pullquote]تعمیرات کے شعبے کوصنعت قراردینے کی ہدایت[/pullquote]

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت قراردینے پرجلد ازجلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیرات کے شعبے میں کارٹل بنانے کے رجحانات کا خاتمہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے