کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا: عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی، عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو مہینے ناراض ہونے کے ہیں، فروری مارچ میں سیاست اوپر نیچے ہوگی لیکن عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔ شيخ رشید نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا، لوگ مزے کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) وزارت سے الگ ہوئی ہے، حکومت سے نہیں،عمران خان نے بھی ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعتیں ناراض ہیں اور انہوں نے حکومت کو اتحاد میں شمولیت کے وقت کیے گئے وعدے یاد دلادیے ہیں۔ سب سے پہلے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے صوبے کے مسائل حل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی۔ پھر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے تحفظات کا اظہار کیا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستعفی ہوگئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد ایم کیو ایم کو منانے بہادرآباد پہنچا تاہم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وہ کابینہ میں واپس نہیں آئیں گے البتہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

بعد ازاں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تحفظات کا اظہار کردیا جنہیں منانے گورنر سندھ کنگری ہاؤس پہنچے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات حل ہوں گے۔ پھر خبر آئی کہ ق لیگ نے بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے اورکہا ہے کہ اختیارات میں رکاوٹ اور حلقوں میں مداخلت ختم کی جائے اور ترقیاتی فنڈز فوری دیے جائیں ورنہ دھماکا ہوگا۔ ق لیگ نے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور کہا ہے کہ مونس الہی ٰ کے لیے وزارت جیسا منفی پراپیگنڈا ہر گز نہیں ہونا چاہیئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے