سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیرمقدم کرتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع معاملہ ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتا ہے، سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور سنگین حالات کی عکاسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے