آسٹریلوی جنگلاتی آگ والے علاقوں میں بارش، آگ کی شدت میں کمی

مشرقی آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے قریبی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی فائر سروس کے مطابق آگ سے متاثرہ کئی مقامات پر زور دار بارش سے آگ کی شدت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی، وہاں تیس سے زائد مقامات پر شعلے بےقابو تھے۔

محکمہٴ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس جنگلاتی آگ سے اب تک اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی۔ یہ جنگلاتی آگ گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی تھی۔ اس کے مسلسل جاری رہنے کی بڑی وجہ شدید گرمی اور بہت خشک موسم تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے