بولی وڈ کی خوبصورت اور کامیاب اداکارہ پریانکا چوپڑا بہت جلد ایک فلم میں سپر ویمن کے طور پر نظر آسکتی ہیں.
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا جو کہ اس وقت اپنے ہولی وڈ پراجیکٹ اے بی سی کوائنٹیکو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ہدایت کار ابھینے دیول کی فلم میں سپر ویمن کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔
خبر میں مزید لکھا ہے کہ ابھینے دیول اس وقت فلم ’فورس 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکارہ پریانکا سے فلم میں سپر ویمن کے کا کردار ادا کرنے کے لیے رجوع کیا ہے جس پر فی الحال بات چیت چل رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پریانکا کو اس فلم میں کس قسم کی سپر پاورز دی جاتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔