بغیر علم فتویٰ دینا بڑا کبیرہ گناہ ہے ۔ سعودی مفتی اعظم

سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہا ہے کہ بغیر علم کے فتوی دینا کبیرہ گناہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے تغیر زمانہ کو دلیل بنا کر شاذ اقوال و مسائل کی پیروی نہ کریں

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ افتاء ایک عظیم منصب اور مبارک عمل ہے ۔ مفتی لوگوں کی خیر کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور توجہ دلاتا ہے کہ کونسی چیز لوگوں کے لئے بہتر ہے اور صحیح شرعی عقیدہ کے مطابق ہے

انہوں نے علماء سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانون میں تفریق ڈالنے والے منحرف اور گمراہانہ افکار کا رد کریں۔مسلمان نوجوانوں کے ذہنوں میں عقلی شبھات ڈالنے والوں کو تنبیہ کریں اور اشکالات کو رد کرین اور ان کی غلطیوں کی نشاندہی کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے