برطانیہ سے آئی بہنوں کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

گجرات: گھر میں مردہ پائی جانے والی دو برطانوی بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز گجرات میں گھر سے دو برطانوی بہنوں نادیہ اور ماریہ کی لاشیں ملیں تھی، خواتین کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی موت گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

دونوں خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس میں دونوں کی موت کی وجہ دم گھٹنا ہی بتائی گئی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاشوں کو موت کے تقریباً 26 گھنٹے بعد اسپتال لایا گیا تھا، دونوں بہنوں کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے اور دونوں کے جسم پر کوئی سوجن یا خراش بھی نہیں تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں بہنوں کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معدے، پھیپھڑوں اور دل میں زہرکے اثرات دکھائی نہیں دیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے