میڈیا پر آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

ملک بھر میں آٹا بحران اٹھنے پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔

کراچی، حیدرآباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹے کی قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، ایسے میں سندھ حکومت نے آٹے کے بحران کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث گندم کے ذخیرے میں کمی ہوئی، سندھ نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی جس کی وجہ سے گندم کو آٹا ملز تک پہنچانے میں ناکامی ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کو 4 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سندھ اس ذخیرے سے ایک لاکھ ٹن گندم اُٹھا چکا ہے۔

ملک میں آٹے کے بحران سے متعلق خبروں کو منفی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سبسڈائزڈ قیمت پر گندم فراہم کر رہی ہے، ساتھ ہی مہنگے داموں فروخت کرنے والی فلور ملز اور چکیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں کیونکہ وزيراعظم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو نہیں چھوڑيں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتمیوں کا ٹولہ مسلسل تاثر دے رہا ہے کہ حکومت اپنی معیاد پوری نہیں کرےگی کیونکہ اتحادی لا تعلق ہو رہے ہیں لیکن حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مدت پوری کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے حکمرانوں کی شکل میں سیاسی اداکار دیکھے ہیں، سیاسی اداکار جہاں بیٹھ کر اداکاری کر رہے ہیں، عوام انہیں دیکھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ایک کردار کا نام ہے وہ اپنی مدت پورے کریں گے، وہ ایک محنتی، دیانتدار اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں، اور اب کردار اور اداکار میں مقابلہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے