مدرسے کی حفاظت کرتے ہوئے چار رینجرز اہلکار جاں بحق

کراچی/ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں واقع مدرسہ ابوہریرہ کے سامنے مسلح موٹر سائکل سواروں نے  4 رینجرز اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں دینی مدرسہ جامعہ ابوہریرہ کی  مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر رینجرز اہلکار تعینات تھےکہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 دہشت گرد مسجد پر حملہ کی غرض سے آئے مگر رینجرز کی گاڑیاں دیکھتے ہی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے موقع پر 4رینجرز اہلکارجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،

جبکہ دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے، رینجرز نے فوری طور پر علاقہ سیل کرکے آپریشن شروع کردیا،

جبکہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور بہت جلد ہم ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے