فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی سینئر اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں

فلم، ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔

مرحومہ تین دہائیوں تک فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتی رہیں، وہ وارث اور مرزا اینڈ سنز سمیت کئی ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری سے آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

نگہت بٹ شوگر، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں، معاشی تنگ دستی کے باعث گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر پائی تھیں جس پر حکومت کی توجہ دلائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

اداکارہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اداکارہ نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس اور مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے