حکومت کا ق لیگ سے مذاکرات میں پرویز خٹک کو شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مذاکرات میں وزیردفاع پرویز خٹک کو بھی شامل کرنا کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے اتحادیوں سے مذاکرات کے لیے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیں تھیں اور مسلم لیگ (ق) سے مذاکراتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شفقت محمود پر مشتمل ہے۔

ق لیگ نے شفقت محمود کی ملاقات کے باوجود نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب ایک بار پھر پرویز خٹک کو مذاکرات میں شامل کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) سے پرانی مذاکراتی کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کمیٹی کے ارکان کی وفاقی رہنماؤں کو بھی بات چیت میں شریک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) سے مذاکرات میں پرویزخٹک کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر بھی مذاکراتی نشست میں شریک ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوں تو وفاق کو بھی علم ہوناچاہیے۔

مذاکراتی کمیٹی کے متعدد ارکان نے ق لیگ سے طے شدہ معاملات پر عملدرآمدکی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ق لیگ سے جو طے ہوا ہے، اس پر عمل کیا جائے۔

دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے وفد کے درمیان پیر کو ملاقات چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں اتحاد کے امور پر بات چیت کی جائےگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے معاہدے پر عمل درآمد کے بغیر نئی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے انکار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے