حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چینی شہر ووہان سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد میں اِس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا سے امریکا، برطانیہ، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت 20 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اب تک کئی مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں تاہم اب تک ان میں مہلک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل ایکشن پلان لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پرصوبوں اور دیگر فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ایکشن پلان کی تشکیل پر عالمی اداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جنہوں نے ایکشن پلان پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایکشن پلان میں کورونا وائرس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر بھی کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں چین سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت نے جانوروں اور پرندوں کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

x

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے