آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم پہلی بار ٹاپ فائیو میں شامل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، مارنس تیسرے اور کین ولیم سن چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری کی بدولت 2 درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں سے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اورنیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ نے بھی ترقی کی ہے۔

محمد عباس 14 ویں، شاہین شاہ 32 اور نسیم شاہ 52 نمبر پر آگئے ہیں جب کہ یاسر شاہ 23 اور عمران خان سینئر 57 نمبر پر ہی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے