خاتون کے مسوڑھوں میں بال اگ آنے سے ماہرین حیران

وینس: تاریخ میں ایسے واقعات کبھی کبھار رونما ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی میں پیش آیا ہے جب ایک خاتون کے مسوڑھوں میں کئی بالوں کی افزائش شروع ہوگئی ہے۔

19 سالہ خاتون اس سے قبل ہارمون کے اتار چڑھاؤ میں مبتلا رہیں، جس کے بعد انہیں پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او ایس) لاحق ہوگیا۔ پوری طبی تاریخ میں چند ہی ایسے واقعات ہوئے ہیں جب کسی کے منہ کے اندر مسوڑھوں سے بال اگ آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی او ایس کی شکار خواتین میں ٹیسٹو ٹرون زیادہ خارج ہوتے ہیں اور کبھی کبھی ان کے جسم پر غیر معمولی بال اگ آتے ہیں۔ خاتون کے اطالوی معالج نے ان کے کیس پر ایک مقالہ لکھ کر طبی تحقیقی جرنل میں شائع کرایا ہے۔ اس سے قبل خواتین کے سینے، چہرے اور کمر پر بال آگ آنے کے واقعات نوٹ ہوتے رہے ہیں لیکن مسوڑھوں میں بالوں کی افزائش کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ڈاکٹر نے علاج کے لیے پہلے سارے بال کاٹے جو انسانی مسوڑھوں سے ابھرتی پلکوں کی صورت میں تھے۔ اس کے بعد پی سی او سی اور ہارمون تھراپی کی بعض دوائیں بھی دی گئیں۔ اس کے بعد سے خاتون نارمل ہیں اور انہیں اب بالوں کی افزائش کی کوئی شکایت نہیں۔

لیکن اس کے چھ سال بعد خاتون دوبارہ اسی ڈاکٹر کے پاس آئیں۔ اب ان کی عمر 25 برس تھی اور مرض مزید شدت اختیار کرچکا تھا۔ اب انہوں نے کہا کہ ان کی گردن، ٹھوڑی اور بھورے بال دوبارہ مسوڑھوں سے ابھر رہے ہیں تاہم خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے پی سی او ایس دوا لینی بند کردی ہے۔ اس بنیاد پر ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی سی او سی ہی غیرضروری مقامات پر بال اگنے کی مرکزی وجہ ہے۔

اب دوبارہ ان کے مسوڑھوں سے بال نکالے گئے ہیں اور علاج بھی جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے