دو اڑھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی: وزیراعظم نواز شریف

nawazوزیراعظم نوازشریف نےکہاہے کہ 2 اڑھائی سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، قوم اندھیرے کے دنوں کو ماضی کے قصے کے طور پر یاد کیا کرے گی۔

خانیوال ملتان موٹر وے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم ترقی کا راستہ روکنے والوں سے حساب لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی بھی راستہ روکنے والوں سے قوم کا لیا گیا حساب ہے، موٹروے بناکر فاصلوں کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایم 4 کے افتتاح کے بعد موٹر وے پر سفر کیا اور بعد میں اسے عام مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایم 4 ملتان خانیوال کا افتتاح کیا اور تقریب کے بعد انہیں موٹر وے پر لے جایا گیا۔ وزیر اعظم نے موٹر وے پر 50 کلومیٹر تک سفر کیا اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر ساڑھے تین گھنٹے کے لئے جی ٹی روڈ بلاک کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ ٹریفک کبیر والا کے راستے سے گزاری گئی۔

ذرائع کے مطابق 56 کلومیٹر طویل شام کوٹ انٹرچینج سے ملتان تک ایم فور کا یہ سیکشن تقریباً 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2008ء میں اس منصوبے کا افتتاح اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے 2012 ءمیں مکمل ہونا تھا لیکن یہ بروقت مکمل نہ ہوسکا اور اب تین سال کی تاخیر سے مکمل ہوا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے