لانڈھی کراچی میں ایم کیوایم کا انتخابی جلسہ

mqmایم کیوایم کا کراچی کے علاقے لانڈھی میں انتخابی جلسہ ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے عامرخان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے شہر کی تصویر کو بدلا ہے۔وسیم اختر کہتے ہیں ایم کیو ایم ہی کراچی کے تمام مسئلوں کا حل ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اور میرپورخاص کی طرح کراچی کی عوام بھی ایم کیو ایم کے حق میں ہی ووٹ ڈالے گی اور کراچی کا میئر ایم کیو ایم کا ہی ہوگا۔

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو جب بھی اقتدار کو حصہ ملا تو ان کے ذمیداران نے شہر کی تصویر کو بدلا ہے، کراچی کے اندر تمام ترقیاتی کام ایم کیو ایم نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس تحریک میں شہیدوں کا لہو اسے کوئی مٹایا نہیں سکتا۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی کی تمام عوام ہے، کچھ لوگ ایم کیو ایم میں مائنس ون کا فارمولا لانا چاہتےہیں، مگر وہ ناکام ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہی عوام کے جذبات کا عکاس ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو کے رہنما آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہی کراچی کے تمام مسئلوں کا حل ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے