کورونا سے مزید 94 افراد ہلاک، وائرس دنیا کیلیے سنگین خطرہ قرار

چین میں پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وبا کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق متاثرہ صوبے ہوبئی میں مزید 94 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 1113 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 653 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ڈائمنڈ پرنسز نامی بحری جہاز میں بھی مزید 39 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 3 ہزار 700 مسافروں پر مشتمل جہاز میں موجود متاثرہ افراد کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو کووڈ 19 کا نیا نام دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، وبا دنیا کے لیے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرسز کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے 25 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے