اسلام آباد پولیس کا چیف جسٹس کے نام “خفیہ” خط

بخدمت جناب چیف جسٹس آف پاکستان

عنوان:۔ بحالی سپشل الاؤنس بمعہ بقایاجات (منجمد شدہ 2011)

اسلام آباد پولیس کو درپیش مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2005 میں پولیس کی تنخواہ میں ایک موجودہ بنیادی تنخواہ(Running Basic)کے برابر سپشل الاؤنس کا اضافہ کیا گیا تھا، تاہم 2011میں یہ الاؤنس منجمد کیا گیا۔

چونکہ پولیس کی کوئی ایسوسی ایشن نہیں ہے جوکہ ملازمین کے حقوق کی تحفظ کے لئے آوازاٹھا سکے۔(حالانکہ اس وقت پولیس ملازمین کے بچے تعلیم,صحت اور رہائش کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں لیکن اس بارے بھی کوئی توجہ نہیں ہے۔) ، پولیس ملازمین کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی تو درکنار لیکن جو سہولیات پہلے سے میسر ہیں ان کو بھی ختم کر دیاجاتا ہے۔

اسلئیے اسلام آباد پولیس چیف جسٹس آف پاکستان سے التماس کرتی ہےکہ جس طرح آپ نے تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ ہوشربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 فی صدالاؤنس بمعہ بقایاجات یکساں طور پر دئیے جانے کا حکم صادر فرمایا ہےاسی طرح اسلام آباد پولیس کا 2011 کی سطح پر منجمد شدہ سپیشل الاؤنس (Running Basic) کے برابر بحال کرکے بمعہ بقایا جات دئیے جانے کا حکم صادر فرمائیں اور اسلام آباد پولیس کا مورال بحال فرمائیں۔

فریادی: فقط اسلام آباد پولیس

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے