میں کرپٹ نہیں، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کرپٹ نہیں جو کرپشن کرتے ہیں انہیں فوج کا ڈر ہوتا ہے۔

ملکی موجودہ صورتحال پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے اس لیے جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں۔

ملک میں آٹا بحران پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکٹھا کرنے کے لیے کرتی ہے اور یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے تاہم آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں۔

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان نے کہا کہ قمیتیں مزید نہیں بڑھا سکتے اس حوالے سے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی ہے۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں جس کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے اور شو آف ہینڈز سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے