کورونا وائرس براعظم افریقا تک جا پہنچا، مصر میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس براعظم افریقا تک جا پہنچا جہاں مصر میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق دنیا کے 25 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس کے براعظم افریقا تک پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص اسپتال میں زیر علاج تھا، اس میں وائرس کی کوئی سنگین علامات نہیں پائی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق حکام نے سرکاری طور پر مسافروں کے لیے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت ہلاکت کی تصدیق کی۔

مصری وزارت صحت کا کہنا تھا مرنے والا شخص مصر کا شہری نہیں جب کہ اس کی قومیت یا مصر میں داخل ہونے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مزید 143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ کوڈو 19 سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد 66492 ہوگئی ہے۔

وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، یہ وبا دنیا کے لیے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرسز کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے