وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ملائیشیا ماڈل کا حج فنڈ قائم کیا جائے، پیر نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر زادہ نور الحق قادری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ملائیشین ماڈل کا حج فنڈ قائم کیا جائے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج کے دوران کچھ لوگوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر غلط قسم کی ویڈیوز وائرل کیں، پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ” میں بتا دوں کوئی بھی ایسی حرکتوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو خراب نہیں کرسکتا.

نور الحق قادری نے کہا کہ حج کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اتنے مہمانوں کو لیجانا اور واپس لے آنا بڑی ذمہ داری بھی ہے اور ثواب بھی. جب سے وزیر اعظم عمران خان نے اس وزارت پر ڈیوٹی لگائی ہے میرے لئے سب کچھ میرا حاجی ہے، حاجی سب کچھ ہے حاجی باس ہے.

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہوٹل والے کیساتھ کوئی ایشو ہو یا ایچ جی ایوز کیساتھ ،،، میں حاجی کیساتھ کھڑا ہوں گا، حاجی کو خوش رکھنا، تحفظ اور خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے.

پیر نور الحق قادری ہمارا خیال تھا کہ ہم پوری کوشش کے بعد حج پیکج 5 لاکھ تک لے آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا تو اپنا اندازہ بتایا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کی کم سے کم پیکج بنائیں، وزیر اعظم کی پرزور کوشش سے حج کو کم سے کم مہنگا کیا گیا .توقع کرتے ہیں کہ اسی طرح کوشش کرکے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اس پیکج کو کم کریں گے.

انہوں نے کہا کہ منی ٹرانزکشن اور بکنک کے حوالے سے بنکس کے ساتھ امور زیر غور ہیں، بینکس کیساتھ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی بات کروائیں گے، ای حج کے حوالے سے اسے فعال بنانے کی بھی رکاوٹ دور کریں گے، سعودی عرب سے درخواست کی تھی کہ اوپن سکائی کی اجازت دی جائے، انکی شرط تھی کہ براہ راست ائیر لائنز ہی استعمال ہونگی، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نجی ائیرلائنز پر حاجیوں کو لیجا سکتی ہے، حج اور عمرہ گناہوں اور فقر کو بھی ختم کرتے ہیں، دنیا بھر کی ایک سو بلین ڈالر کی یہ سالانہ کی انڈسٹری ہے، پوری دنیا میں اس سے کمپنیاں حصہ بھی لیجاتی ہیں، پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش ہے کہ منافع کی شرح کم رکھیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے