اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے: فضل الرحمان

molanaجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاد ایک مقدس لفظ ہے لیکن اسے بدنام کیا جا رہا ہے، اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے افغانستان کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے افغانستان آج خانہ جنگی کا شکار ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام تو امن اور اعتدال پسند مذہب ہے اور دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی طرح نظریاتی تبدیلی بھی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظریے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے لئے عہدوں اور پیسوں سے زیادہ اہم اسلامی نظریہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے