کورونا کا خدشہ : عمرہ زائرین کی سعودیہ آمد عارضی طور پر معطل

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ عارضی طور پرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز اور سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعود ی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ’سیاحتی ویزے پران ممالک سے آنے والے افراد کا بھی مملکت میں داخلہ معطل کیا گیا ہے، جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاو خطرہ ہے‘۔

’مملکت میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ممالک کے شہریوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے مملکت آمد ورفت کو بھی معطل کیا جا رہا ہے‘۔

قبل ازیں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا تھا ’ اگر وہ مملکت آنے سے 15روز قبل تک چین میں قیام پذیر رہے ہیں تو ایئرپورٹ ، سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر امیگریشن حکام کو اس حوالے سے آگاہ کریں‘۔

سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کرونا کے نئے وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔

ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کرونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔
کسی بھی مسافر پر شبے کی صورت میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے