پی ایس ایل : جمعہ: 28 فروری 2020

[pullquote]پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی[/pullquote]

ملتان: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تاہم کراچی کی پوری ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور ذیشان اشرف نے کیا لیکن 31 کے مجموعی اسکور پر ذیشان 23 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

ذیشان اشرف کے بعد معین علی اور شان مسعود کے درمیان 71 رنز کی تگڑی شراکت ہوئی اور معین علی 42 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور بورڈ پر سجا کر کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کی جانب سے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔

[pullquote]لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر[/pullquote]

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حارث رؤف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

حارث رؤف کی جگہ کھیلنے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے