کرسچن نوجوان کو ٹیوب ویل پر نہانے کی وجہ سے تشدد کرکے قتل کردیا

ہمارا ٹیوب ویل ناپاک کردیا، قصور میں 22 سالہ کرسچن نوجوان کو ٹیوب ویل پر نہانے کی وجہ سے تشدد کرکے قتل کردیا

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر چونیاں میں 22 سالہ کرسچن نوجوان سلیم مسیح کو ٹیوب میں نہانے پر بدترین تشدد کرکے زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا گیا اور جانبر نہ ہوسکا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان سلیم مسیح نے جمعرات 27 فروری کو بھوسے سے بھری گاڑی اتارنے کے بعد گاؤں بگیانا میں ٹیوب ویل پر نہانے گیا وہاں گاؤں کے کچھ افراد نے اسے مارنا شروع کردیا اور کہا کہ تم نے ہمارا ٹیوب ویل پلیت (ناپاک) کردیا ہے.

گاؤں کے لوگ اسے ایک جانوروں کے باڑے میں لے گئے جہاں سلیم کے ہاتھ پائوں باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اسے لوہے کے اہنی راڈ سے پیٹتے رہے، اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے، پولیس نے چار گھنٹے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے شیر ڈوگر، اقبال، الطاف، جبار اور حاجی محمد کو نامزد کیا ہے، لواحقین کے مطابق پولیس قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

واضح رہے قصور میں 2014 میں کنوئیں سے پانی پینے پر حاملہ شمع مسیح اور اس کے شوہر شہزاد مسیح کو زندہ جلادیا گیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے