ہیری پوٹر کے دیوانے جی سی یو لاہور کے طلبہ نے پاکستانی ہیری پوٹر بنالی

ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہیری پوٹر کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اس فلم کو پسند کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالبعلموں نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو دنگ کردیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالب علموں نے ’خیالی پروڈکشن‘ کے بینر تلے پاکستانی ہیری پوٹر فلم ’دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریزوریکشن آف وولڈمورٹ‘ ریلیز کی۔

اس فلم کو دیکھنے کے بعد فلمی شائقین کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے جو کہ جادوئی اور دلچسپ مناظر سے بھر پور ہے۔

اس فلم کو لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ہی فلمایا گیا ہے جس میں انہوں نے یونیورسٹی کو ہاگ وارٹس دکھایا ہے۔

فلم کی کہانی کو ولید اکرم نے تحریر کیا اور ہدایت کار بھی وہی ہیں ہے جب کہ فلم کے حوالے سے ولید اکرم کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے فنِ تعمیر نے انہیں اس فلم کو بنانے کے لیے مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر اس دنیا میں کوئی ہوگ وارٹس ہے تو وہ جی سی یو لاہور ہے، اس فلم کو مکمل طور پر ایک عام کیمرے سے شوٹ کیا گیا ہے‘۔

فلم کی کاسٹ میں عمر داڑ، جاذب، مریم حسن نقوی، طلحہ، دعا مریم، شیخ مبشر اور حبیب چوہدری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم کو جی سی یو لاہور میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔

ہدایت کار ولید نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر کے سینما گھروں میں بھی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے