کورونا وائرس کے سبب عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے کورونا وائرس کے سبب عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤکی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے اس لیے عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں پر پابندی عائد ہے۔

پاکستان میں وفاقی وزیر نور الحق قادری نے امام مساجد سے فرض نمازیں مختصر کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ پاکستان علماء کونسل نے جمعے کے خطبے سے اردو بیان ختم کرنے اور مختصر عربی خطبہ پڑھنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ بھی عارضی طور پر روکا گیا تھا جسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے لیکن خانہ کعبہ کا دور سے طواف کرنے کی اجازت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے