سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

کراچی: سندھ کی وزیر صحت عذرا افضل نے صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

آج پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی جب کہ پاکستان میں مجموعی تعداد 458 تک جاپہنچی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اب تک10 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

صوبہ سندھ میں جمعرات کو مزید 37، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 58، خیبر پختونخوا میں 4 اور گلگت میں 8 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے