کرونا کے باعث ملک میں پچاس لاکھ سے زائد افراد کے بیروزگارہونے کا خدشہ

حکومت نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اگرملک میں کوروناوائرس کے باعث تجارتی مراکز کےساتھ صنعتی پہیہ روکاجاتاہے، تو اگلے ماہ پورے ملک میں پچاس لاکھ سے زائد افراد بیروزگارہوجائیں گے، جن میں سے تقریباًسات لاکھ افرادکاتعلق خیبرپختونخوا سے ہوگا،اسی طرح بیروزگاری کے باعث اشیائے خوردونوش کے علاوہ ضروریات زندگی کی مختلف دیگرچیزوں کی قیمتوں میں بھی مزیداضافہ ہوسکتاہے اورافراط زرکی شرح مزیدبلندترہوتی جائےگی ، جس کےلئے تجارتی حلقوں اورمختلف سیاسی جماعتوں نے حکومت پرزوردیاہے کہ وہ کسی بڑے بیل آﺅٹ پیکج کے اعلان کے علاوہ آئی ایم ایف سے براہ راست مذاکراتی عمل شروع کرے تاکہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

[pullquote]بیروزگاری کی شرح کیاہوگی؟؟[/pullquote]

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افیسرکے مطابق حکومت نے مختلف وزارتوں اور اداروں سے اب تک جواعدادوشمارجمع کئے ہیں، اس کے تحت پورے ملک میں کوروناوائرس کے باعث 12ہزارسے زائد صنعتی یونٹس بندکئے جائیں گے اوران کی بندش سے براہ راست پچاس ہزار افرادبیروزگارہوجائیں گے،اس کے علاوہ مزید دس سے پندرہ لاکھ لوگ بلاواسطہ متاثرہوجائیں گے۔اعدادوشمار کے مطابق اگرکوروناوائرس کے باعث صنعتی پہیہ جام ہوتاہے ، تو سب سے زیادہ سندھ اوراسکے بعد پنجاب متاثرہوگا، خیبرپختونخوامیں تقریباًسات لاکھ افراد اس بیروزگاری سے متاثرہوں گے۔ خدشہ ظاہرکیاگیاہے کہ صرف خیبرپختونخوامیں 1400صنعتی یونٹس بندہوجائیں گے۔

[pullquote]کونساطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوگا؟؟[/pullquote]

خیبرپختونخوا کے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے مطابق اس وقت پورے صوبے میں کام کرنےوالوں میں سے 8فیصدافرادکاتعلق سرکاری محکموں سے ہے ، 92فیصدافرادپرائیویٹ سیکٹر پرانحصارکرتے ہیں، اگر1400صنعتی یونٹس بندہوتے ہیں توبراہ راست 30ہزارتک افرادصرف ان کارخانوں کے باعث بیروزگارہوجائیں گے کوروناوائرس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کرنےوالے مزدوروں کےساتھ ٹیلے ،ہتھ گاڑی اورگلی محلوں میں گھومنے والے سبزی فروش اوردیگراشیائے ضروریہ بیچنے والے بھی براہ راست متاثرہوں گے، تاہم محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی نے امکان ظاہرکیاہے کہ یہ بحران وقتی ہوگا اورجیسے کوروناوائرس پر قابوپالیاجائے گا اس کے ساتھ ہی دوبارہ صنعتی یونٹس کو استحکام حاصل ہوجائے گا ۔

[pullquote]خیبرپختونخواحکومت نے کیاتجاویزدی ہیں؟؟[/pullquote]

ملک میں لاکھوں افرادکی بیروزگاری کے باعث خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کے افسران نے تجویزپیش کی ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوکم ازکم تین گناکیاجائے، اس کے علاوہ حکومت بڑے بیل آﺅٹ پیکج کااعلان بھی کرے، اس وقت پوری دنیامیں صنعتی پہیہ جام ہے اور مختلف تجارتی اشیاءبرآمدنہیں ہورہی ،جس کے باعث بتدریج مختلف کارخانے عارضی طور پر بندہورہے ہیں ۔

[pullquote]حکومت کو فائدہ کہاں ہورہاہے؟؟[/pullquote]

وفاقی حکومت اس وقت بلندترین شرح پر پٹرولیم مصنوعات بیچ رہی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بے تحاشاکمی ہوئی ہے، اگرحکومت تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی سطح پر نہیں لاتا، لیکن اس میں تھوڑی بھی کمی کردیتاہے، تو اس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوسکتاہے ، صنعتی پہیہ اورتجارتی مراکزکی بندش کے باعث حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کی وصولی کی شرح میں بھی کمی کاخدشہ ہے، اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ ٹیکسز اور براہ راست عوام کے درمیان تقسیم کیاجائے تو پھربھی حکومت کو 150ارب سے زائد کافائدہ ہوگا ، وزارت خزانہ کے مطابق ملک کی برآمدات متاثرہونے کے علاوہ زرمبادلہ میں بھی اربوں ڈالرکی کمی واقع ہوسکتی ہے ، اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ سال اگست میں جو3.5ارب کااضافہ ہواتھا ، جنوری اورفروری کے مہینے میں اس میں 1.6ارب ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے