پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 281 نئے کیسز

[pullquote]کورونا سے بچاؤ کیلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن، پنجاب میں پہلی ہلاکت رپورٹ[/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 892ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات ہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کرچکے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کی گئی ہے اور فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 131 اے کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں۔۔۔

[pullquote]ملک میں کورونا وائرس کی آج کی صورتحال[/pullquote]

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر7 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں پنجاب میں ایک، بلوچستان میں ایک، خیبرپختونخوا میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔

آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 8 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں پنجاب سے 3 اور سندھ سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 887 ہو گئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے 28، خیبر پختونخوا سے 235، بلوچستان سے دو اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان سے اب تک کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 875 مریض زیر علاج ہیں۔ چھ کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملک میں اس وبا سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی تعداد چھ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 168 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں کل تین لاکھ 81 ہزار چار سو 99 کیسز رپورٹ اور 16 ہزار پانچ سو 57 اموات ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے والے 12 ہزار تین سو ایک افراد کی سکریننگ کی گئی ہیں جن میں سے دو سو 32 میں وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب جہاں منگل سے لاک ڈؤان کا اطلاق کیا گیا ہے، میں کورونا وائرس کے 265 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ صوبے کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق 176 زائرین میں، لاہور سے 59، ملتان سے دو، راولپنڈی سے دو، گجرات سے 12، جہلم سے تین، گوجرانوالہ سے سات، فیصل آباد سے ایک، منڈی بہاالدین سے ایک، رحیم یار خان سے ایک اور سرگودھا سے بھی ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے