ملک میں کورونا سے نجات دلانے کیلیے شہریوں نے اذانیں دینا شروع کردیں

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات 10 بجے مساجد اور چھتوں کی گھروں سے شہریوں نے اذان دی جس کا مقصد بار گاہ رب العزت سے کورونا وائرس سے نجات مانگنا اور توبہ کرنا تھا۔

کراچی کے علاقوں گلشن، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، بفرزون، گلستان جوہر سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں اذانیں دی گئیں۔

اسی طرح لاہور کے علاقے بھی گڑھی شاہو، اقبال ٹاؤن ،گوالمنڈی ،مصری شاہ ، ٹاؤن شپ، ٹھوکر نیا زبیگ، کریم بلاک، اقبال ٹاؤن اورگلبرگ رات گئے اذانوں کی آواز سے گونج اٹھے۔

لاہور میں شہریوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور مساجد میں خشوع و خضوع سے اذانیں دیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی کئی افراد نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشاور اور دیگر شہروں سے لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے خدائی مدد حاصل کرنے کے لیے بے وقت اذانیں دیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا پر اذانوں کی ویڈیو شیئر کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 9 سو سے زائد ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے