مشیر اطلاعات سندھ کا لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن کے دوران فرائص سرانجام دینے والے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے صحافیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار میڈیا ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔

مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صحافی اپنے فرائض انجام دے سکتے ہیں تاہم اس دوران صحافی حضرات احتیاط ضرور برتیں، احتیاط کے ذریعے ہی کورونا کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 413 ہوگئی ہے جن میں سے ایک مریض جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 23 مارچ سے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں رات 8 سےصبح 8 بجےتک کھانے پینے کی اشیا اور پرچون کی دکانیں بھی بند رہیں گی تاہم اسپتال 24 گھنٹے کام کرتےرہیں گے جب کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو ہی کھلنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رات 8 بجے سے صبح 8 بجے کے دوران کسی کو بھی سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف طبی ضرورت پر مریض کو اسپتال لے جایا جا سکےگا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے