مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا سے قوم بن کر مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کے اثرات پر بھی بات چیت کی جار ہی ہے جب کہ وزرائے اعلیٰ صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے