بیٹی نے جام شہادت نوش کر کے دودھ کی لاج رکھی ہے ۔ والدہ مریم مختار

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف ٹی- 7 گر کر تباہ ہونے سے خاتون فلائنگ آفیسر مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں.

پی اے ایف ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیار جاں بحق ہوگئیں.

پی اے ایف ترجمان کے مطابق اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختیار معمول کے آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھے کہ مشن کے بالکل آخری لمحات میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔

دونوں پائلٹس نے طیارے اور زمینی آبادی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے طیارے سے چھلانگ لگادی، جبکہ طیارہ میانوالی کے قریب کندیاں کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار جان کی بازی ہار گئیں، وہ شہادت کے درجے پر فائز ہونے والی پاکستان ایئرفورس کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں۔

12309239_10206875631802902_636423924_n

24 سالہ مریم مختیار کا تعلق کراچی سے تھا اور انھیں پاکستان ایئرفورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کیے ہوئے 2 برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا تھا۔

گذشتہ برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم مختیار کا کہنا تھا کہ "جو پروفیشن انھوں نے اختیار کیا، اس پر ان کے والدین کچھ پریشان تھے لیکن وہ جانتے تھے کہ یہ ان کا شوق ہے، اسی لیے انھوں نے ان کا ساتھ دیا۔”

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ پاکستان ایئرفورس کا حصہ ہیں۔”

مریم مختار کے بھائی کہتے ہیں ، مریم سے اچھی بہن نہیں ہو سکتی تھی ۔

مریم مختار کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو بہادری اور شیر کی طرح موت کی نصیحت کی ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ بیٹی نے شہادت کا منصب حاصل کر کے ان کے دودھ کی لاج رکھی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے