شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیر اعظم کو شکریہ کے خطوط لکھ دیے

اسلام آباد: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے چین کے صدر اور وزیر اعظم کو شکریہ کے خطوط لکھ دیے۔

شہباز شریف نے اپنے خط میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو متاثر کررکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پوری پاکستانی قوم کا چین کیساتھ جذباتی لگاؤ ہے،چین نے کورونا وائرس کے خلاف بہت عمدہ اور بروقت حکمت عملی اپنائی، کمیونسٹ پارٹی اور چین کے عوام نے وائرس کے خلاف بخوبی جنگ کی۔

شہباز شریف نے لکھا کہ مشکل کی گھڑی میں چین نے مدد کر کے ثابت کیا کہ ہم مضبوط دوست ہیں، چین نے 2013 میں بھی سی پیک کے آغاز سے ہماری بہت مدد کی، ان حالات میں طبی سامان فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں، چین کی مدد سے پاکستان میں کورونا سے قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی، چین کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آج بھی چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے۔ چین اب تک 12ہزار ٹیسٹ کٹس، 3 لاکھ ماسک اور 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے، اس کے علاوہ چینی حکومت نے 40 لاکھ ڈالرکورونا وائرس کےلیے الگ اسپتال بنانے کے لیے بھی دیئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے