کورونا لاک ڈاؤن: فرانس کے بعد آسٹریلیا میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 75 فیصد اضافہ

سڈنی: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران فرانس کے بعد آسٹریلیا میں بھی گھریلو تشدد کے واقعات میں 75 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نیو ساؤتھ ویلز میں گھریلو تشدد کی شکایات میں 75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاست وکٹوریہ میں ایک ہفتے کے دوران گھریلو تشدد کی دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے گھریلو تشدد کے خلاف فنڈ 100 ملین ڈالرز بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے