دنیا کا سب سے مہنگا لیموں، قیمت 45 ہزار روپے فی کلو

فرانس: دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں انتہائی مطلوب ہے۔ اسے فنگرلائم کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 30 سے 45 ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔

فنگر لائم میں موتی نما رس بھرے دانے ہوتے ہیں جنہیں دنیا بھر کی اعلیٰ ریستورانوں کے متعدد کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں موجود بارانی جنگلات اور دیگر خطوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے جو عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے ڈشوں کی گارنش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر فرانس اور کیلیفورنیا میں اس کی افزائش کی جارہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ بہت نایاب ہے اور اب بھی بازار میں اس کی قیمت 200 سے 300 ڈالر تک ہے۔

تاہم فرانس کے دو کسانوں نے تجارتی طور پر اپنے ملک میں اس پھل کی کئی اقسام اگائی ہیں جن میں رنگت اور ذائقے کا فرق ہے جن میں انتہائی کھٹے پھلوں سے لے کر لیمن گراس تک کے ذائقے والے پھل شامل ہیں۔

لیکن اس پھل میں ایسی کیا بات ہے جس کی وجہ سے یہ اتنا مہنگا ہونے کے باوجود کھایا جارہا ہے اور اس کی طلب ہر روز بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اول اس کے گودا دانے دار ہے جس کی وجہ سے کھاتے ہوئے خاص قسم کا احساس ہوتا ہے۔ لیکن عمدہ قسم کے فنگر لائم کا ذائقہ بھی غیرمعمولی دیکھا گیا ہے۔

فرانس میں امیر ترین افراد اسے کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کی قیمت غیرمعمولی ہے۔ دوسری جانب اس لیموں کا چھلکا خشک کرکے بھی اسے کئی کھانوں اور مشروبات میں خاص خوشبو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے