ترکی نے روسی جنگی طیارہ گرا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا: ولادیمرپیوٹن

ترکی کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو مار گرائے جانے پر اپنے شدید ردعمل میں روسی صدر ولادیمر پوٹن نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کا یہ عمل کمر میں چھرا گھوپنے کے مترادف ہے جس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں جبکہ روسی وزیر خارجہ لاروف نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

سوچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی نے روسی طیارہ گرا کر پیٹھ پیچھے سے چھرا گھونپ کر دہشت گردوں کا ساتھ دیا ہے جب کہ اس عمل سے روس کے ترکی کے ساتھ تعلقات پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طیارے کو گرایا گیا وہ ترکی کی سرحد سے ایک کلومیٹر دور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہاتھا جب کہ اسے شام کی سرحد کے 4 کلومیٹر اندر نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ترک دفاعی اتاشی کو وزارت دفاع طلب کرکے روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی وضاحت طلب کرلی ہے تاہم حکام نے مزید تفصیلات بتانے سے انکارکردیا ۔

واضح رہے کہ آج ترکی ایف 16 طیاروں نے بارہا خبردار کرنے کے باوجود سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو مارگرایا تھا تاہم اس حملے طیارے کے پائلٹوں کی ہلاکت سے متعلق مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔ شام کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پائلٹس میں سے ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرا داعش کے شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے