”بنام شہباز شریف”،ایک لیگی کارکن کا شکوہ

عمران خان کے لیے یہ بات ایک تمغے کی سی ہے کہ اس نے شریف خاندان اور ن لیگ سے اقتدار چھینا ‏اور اس مقصد کے لیے اس نے ملک میں فساد پھیلایا ، خوشامدیں کیں ، مزاروں پہ سجدے کیے ، اور پھر ہر اس در پر ماتھا ٹیکا جو اسے اٹھا کر کرسی پر بٹھا سکتا تھا

‏اگر ن لیگ کے ایک گروہ کو لگتا ہے کہ وہ جاب سے پہلے والی پریزینٹیشن دینے سے ، خود کو بہت قابل ، ذہین اور وژنری ثابت کر کے عمران خان کے مقابلے میں ان لوگوں کی ستائش پا سکتے ہیں ،اسے اقتدار سے چلتا کر سکتے ہیں ، تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے!

‏عمران خان کوئی اعلیٰ ظرف ، رحم دل ، نیک فطرت ، قابل اور دور اندیشی شخصیت تو ہے نہیں ۔ ورنہ اپنے مخالفین کو ڈیتھ سیلز میں ڈال کر کون خوش ہوتا ہے ؟

‏خان ایک psychopath, narcissist, pathological liar ہے ، وہ جھوٹ کے محور میں رہتا ہےاور بدقسمتی سے اس نے ایک ایسا گروہ تیار کیا ہے جو اس کے ہر جھوٹ کو سچ سمجھتا ہے ‏اور اس کی ہر نالائقی کو قابلیت گردانتا ہے ۔

‏عمران خان کو، اگر بیس کروڑ لوگ بھی یہاں مر جائیں ، کوئی فکر نہیں ، کوئی پروا نہیں، ‏وہ اپنا اقتدار ویسے ہی قائم رکھے گا جیسے اس نے حاصل کیا ہے ۔یعنی دھونس ، دھاندلی ، ملی بھگت ، ظلم کے ساتھ

‏ن لیگ اپنے اس الیوژن سے باہر نکلے ، ‏کم ازکم آپ دشمن کو ٹھیک سے read کرنا تو سیکھیں۔‏شرافت ، تابعداری ، جی حضوری اس میں آپ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے.، ‏نہ ہی اس سے ان لوگوں پر کوئی فرق پڑے گا۔ جنہوں نے اپنے اس شاہکار کو کرسی پر بٹھانے کے لیے آئین ، قانون کی دھجیاں اڑائیں.

‏ویسے عمران خان کو کیا فرق پڑے گا کہ آپ اس کے حصے کا کام کر دیں؟ ‏ہر مشکل وقت میں اپنے کندھے اور دماغ پیش کر دیں۔‏کام ختم ہوتے ہی دوبارہ جیلوں میں ڈال دیے جائیں گے ، ‏پھر سے چور ، ڈاکو اور غدار بن جائیں گے

‏آپ کب سیکھیں گے فائٹ بیک کرنا ؟؟‏عمران خان اور اس کے بڑوں کا اخلاقیات ، شرافت اور بھلائی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ،‏اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ حکومت اپنی غلطیوں میں خود ہی غرق ہو کر ختم ہو جائے گی تو آپ بار بار سہارا کیوں بنتے ہیں ؟

نہ تو آپ تحریک چلا سکتے ہیں ،اور نہ ہی انہیں مکمل طور پر ان کے حال پر چھوڑ رہے ہیں ، ‏ایسے حریف کے لیے ایسا سیاسی وار تیار کیا جاتا ہے جو اس کے ری ایکشن سے بہت پاور فل ہو ، اس میں غلطی کی گنجائش بہت کم رہتی ہے.، ‏ورنہ اگلے دس سال انہی ٹرکوں کی بتیوں کے پیچھے بھاگنے کے لیے تیار رہیں۔

‏امید ہے جناب شہباز شریف ان باتوں پر غور کریں گے

نوٹ :آئی بی سی اردو پر شائع ہونے والے تبصرے اور تجزیے لکھاریوں کے خیالات پر مبنی ہوتے ہیں. ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں، ان تبصروں اورتجزیوں سے متعلق آراء یا جوابی تبصرے آئی بی سی اردو کو بھیجے جا سکتے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے