معروف جاپانی اداکار کین شیمورا کورونا وائرس سے ہلاک

کورونا وائرس دنیا بھر میں شاہی خاندانوں سے لے کر ڈاکٹروں اور ٹی وی و شوبز سے منسلک معروف شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔

کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے